پاکستانتازہ ترین

جعفرایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ،3مسافر جاں بحق،23زخمی

imagesکوئٹہ(ڈیسک رپورٹر)ضلع بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے،دوسری جانب بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ تھی کہ بولان کے علاقے کولپور کے قریب پہاڑی سے ٹرین پر ایک راکٹ سے حملہ کردیاگیا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر 23 زخمی ہوگئے،جاں بحق شخص اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ اور کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے،واقعہ کے بعد ٹرین کی سکیورٹی کیلئے موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی،جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ووسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب واقعہ کے بعد بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا،اس کے بعد کراچی جانے والی بولان میل کو کولپور جبکہ لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روک لیاگیا دوسری جانب راکٹ اور فائرنگ کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو متبادل انجن لگاکر پنڈی کے لئے روانہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 14 جنوری کوہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker