تازہ ترینعلاقائی

للیانی:اینٹوں کے بھرے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان کچل دئیے،ایک موقع پر جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اینٹوں کے بھرے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان کچل دئیے،ایک موقع پر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، شدید زخمی کو جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر پکی حویلی کے قریب اینٹوں سے لوڈ تیز رفتار ٹرک نمبری LCU-776 نے رات کے وقت پکی حویلی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 17سالہ غلام حسین اور اس کے 16سالہ دوست محمد عثمان شیخ کو کچل دیا، جس کی وجہ سے غلام حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوست محمد عثمان شیخ شدید زخمی ہو گیا جسے جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمداشرف کی مدعیت میں دو نا معلوم ٹرک سوار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!