تازہ ترینعلاقائی

جمبر: گلشن اڈا پر واقع موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

جمبر(نامہ نگار) جمبرمیں گلشن اڈا پر واقع موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔تفصیلات کے مطابق گلشن اڈا پر واقع موبائل شاپ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل شاپ کے مالک سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی اور پانچ عدد نئے موبائل لوٹ لئے۔لوٹاسامان لیکر جب ڈاکواپنی گاڑی کی جانب بھاگے تو وہاں موجود لوگوں نے ہمت اور بہادری سے مقابلہ کر کے ایک ڈاکو کو دھر لیا اور اسکی خوب درگت بنائی۔ دو ڈاکو موقع سے فرار ہو کر قریب موجود فصلوں میں گھس گئے۔پولیس اور ایلیٹ فورس نے موقع پر پہنچ کرعوام کی مدد سے فصلوں میں چھپے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button