تازہ ترینعلاقائی

للیانی:پنجاب میں صاف دیہات پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے: عوامی حلقوں کا مطالبہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پنجاب میں صاف دیہات پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، صاف دیہات پروگرام کے تحت عرصہ داراز سے پڑے گندگی کے ڈھیروں کی صفائی ہوئی، یہ پنجاب حکومت کا مثالی اقدامات تھا، عوامی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سابقہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور اقتدار میں شروع ہونے والا صاف دیہات پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ، صاف دیہات پروگرام کا منصوبہ پہلی بار مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں دفتوہ کے چیئرمین سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنی یونین کونسل میں شروع کیا تھا جسے نہ صرف ضلع کونسل قصور میں سراہا گیا بلکہ ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے یہ منصوبہ اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کیا اور سابقہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کر دیا اور دیہات میں صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اس منصوبے کے تحت ہر یونین کونسل میںتین افراد ایک رکشہ لیکر ہر وارڈ میں جاتے اور مقامی کونسلر کے ہمراہ وہاں سے گندگی اٹھا کر گاﺅں سے باہرپھینکتے تھے، جس سے دیہات میں عرصہ داراز سے پڑے گندگی کے ڈھیروں کا صفائی ہو گیا تھا ،اس سے قبل دیہات میں صفائی کا کوئی نظام نہ تھے، عوامی حلقوں کی طرف سے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنے سابقہ دور حکومت میں کامیاب صاف دیہات پروگرام کو دوبارہ ہر یونین کونسل میں شروع کیا جائے اور عوام کو ان گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچایا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!