پاکستانتازہ ترین

راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی۔رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے درخواست  اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر 17 ارکان اسمبلی کے دستخط  ہیں۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حامی ارکان کے دستخطوں سے آج درخواستیں مانگی ہیں جب کہ درخواستوں کی اسکروٹنی بھی آج ہوگی جس کےبعد اکثریتی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button