پاکستانتازہ ترین

شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چورہوگا: مریم نواز

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما  مریم نواز نے پی ٹی آئی منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم  نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چورہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبےکو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کےحوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے، پنجاب والے اگلے انتخابات میں حساب چکتا کردیں گے۔مریم نواز کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والےعمران خان کو تھوڑی شرم تو آئی ہوگی،مگرکہاں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!