پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ا رکان کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے نام اور حلقوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے فیصلہ سنایا۔ڈی سیٹ ہونے والوں میں 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے جبکہ 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ اور 4 ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے پر نااہل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!