تازہ ترینعلاقائی

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا جنازہ ادا کر دیا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی مرحوم کا جنازہ بھائی پھیرو کے نواحی گاوں بنگہ مالا میں ان کے فارم ہاوس میں ادا کیا گیا۔مرحوم ارائیں برداری پاکستان کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی سردار احمد علی کے بیٹے اور معروف سیاسی فیملی گنجہ فیملی کے ممبر صوبائی اسمبلی کے بھتیجے تھے۔۔ نماز جنازہ میں وی آئی پی شخصیتوں، وفاقی و صوبائی وزرا،موجودہ و سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،چئیرمینوں،کونسلروں اورعوامی،سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادکی شرکت۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگواروں نے انہیں انکے خاندانی اور آبائی قبرستان موضع بنگہ مالا میں انکی فیملی کے فارم ہاوس میں ان کے والد مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے قرآں خوانی مورخہ 22-5-2022 بروز اتوارآج سہ پہر چھ بجے انکی رہائش گاہ واقع لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button