پاکستانتازہ ترین

شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس اہلکار نے گاڑی سے باہر نکالا

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کے مناظر سامنے آ گئے۔اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا اور اس حوالے سے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی والدہ کو مرد اہلکاروں نے مارا پیٹا اور مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس اہلکار گاڑی سے باہر نکال رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!