
اسلام آباد(پاک نیوز)بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔انھوں نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں، میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سےبھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی