پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیئے

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لئے ملک بھر  میں ڈسپلے سینٹرز قائم  کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  عام انتخابات  کے لئے   غیر حتمی  انتخابی  فہرستوں  کی اشاعت   کے لئے ملک بھر  میں ڈسپلے سینٹرز قائم  کر دیئے ہیں۔ملک بھر  میں 20159 ڈسپلے سینٹرز  تعلیمی  اداروں  اور سرکاری  عمارتوں  میں  قائم  کئے گئے ہیں، صوبہ پنجاب 12037، سندھ  3609 ، خیر  پختونخوا ہ میں 3040 جبکہ بلوچستان  میں 1473 ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے۔یہ ڈسپلے سینٹرز 21 مئی تا 19 جون قائم رہیں گے البتہ تفصیلات اخبارات اور ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔   غیر حتمی  انتخابی  فہرستیں عوام الناس  کے معائنہ  کے لئے ڈس پلے سینٹر پر رکھ دی گئیں، ووٹرز اپنے  اور اپنے  اہل خانہ کے ناموں  کے اندراج اورکوائف  کی جانچ  پڑتال  کرسکتے ہیں۔   اہل افراد جن کا ووٹ  درج  نہیں  وہ  شناختی  کارڈ  کے مستقل  یا عارضی  پتہ  کےمطابق  اپنا ووٹ  درج کروا سکتے ہیں جبکہ کسی غیر متعلقہ ،  فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کا اخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔  اندراج ، اخراج  ودرستگی کے لئے فارم  ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ  ،ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنر  ، اسسٹنٹ  رجسٹریشن  افسران  کے دفاتر اور  اور الیکشن کمیشن  کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!