تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:سی ڈی اے کی ہفتہ واربازاروں کی نیلامی، شہریوں کا شدید احتجاج

cdaراولپنڈی (نامہ نگاررحیم عباسی)سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازاروں کی نیلامی، بازار یونین اور شہریوں کا سی ڈی اے کے خلاف شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے ہفتہ وار بازاروں کی نیلامی کر کے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ سی ڈی اے نے جو کہ ایچ نائن بازار پشاور کے نزدیک تین دن لگا کرتا تھا فی گھنٹہ کے حساب سے پارکنگ شروع کر دی جسے شہریوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں گاڑیاں بازاروں میں آتیں مگر ان پر بھی سی ڈی اے نے جگا ٹیکس لگا دیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ لگتا ہے آہستہ آہستہ یہ سڑکوں کے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سستے بازاروں میں مہنگائی سے بچنے کے لیے خریداری کرنے آتے ہیں تا کہ کچھ بچت ہو سکے تاہم یہاں پر بھی ٹیکس ہی دینا ہے تو پھر عوام کہاں جائے۔ شہریوں نے وزیراعظم اور متعلقہ اعلی احکام سے اصلاح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button