تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ختم

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایم پی اے ملک احمد سعید نے مصطفی آباد کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ختم کروا دی، مصطفی آباد کو بجلی کی سپلائی دینے والا ریجنسی فیڈر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بار بار ٹریپ ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ طور پر ریجنسی فیڈر بند رکھا جاتا تھا جس کی وجہ سے اہلیان مصطفی آباد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، اس سلسلہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک احمد سعید نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی ، حاجی امجد علی رحمانی کے ہمراہ واپڈا حکام سے ملاقات کی اور لوڈ تقسیم کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور وولٹج کے معاملات فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر واپڈا حکام نے ریجنسی فیڈر کا زائد لوڈ سوا آصل فیڈر پر شفٹ کر دیا جس کی وجہ سے مصطفی آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، وولٹج کی کمی کا ایشو حل ہو گیا، اہلیان مصطفی آباد و کارکنان مسلم لیگ ن نے ایم پی اے مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button