تازہ ترینعلاقائی

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا پتوکی ہسپتال کا دورہ

پتوکی(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کا اچانک دورہ۔ ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف وارڈز کا وزٹ کیا۔ ابترصورتحال پر اظہار برہمی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہونے برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر سمیت ڈاکٹرز کی سرزنش کی سرپرائز وزٹ کے دوران مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ پہلا وزٹ کیا ہے ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!