پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ سے قبل پولیس کی کارروائی: پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمد

لاہور(پاک نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی فرار ہوگئے۔پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں نواں کوٹ ملتان روڈ پر کی گئیں۔ کارروائی میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ برآمد اسلحہ میں 96 ایس ایم جی رائفلز، 26 میگزین شامل ہیں۔ کارروائی میں 232 بور کی 6 گنز، 13 رائفلز قبضہ میں لی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ جدید ترین ہے، یہ اسلحہ لانگ مارچ میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا، ہمیں اطلاعات تھیں کہ بھاری اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!