تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ حکومت نے بھائی پھیرو سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں اور دو بڑے پلوں کو بند کردیاہے۔پلوں پر موجود پولیس کو وافر مقدار میں آنسو گیس شیل،ربڑ کی گولیاں،واٹر کینن،حفاظتی شیلڈیں،جدید اسلحہ اور مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی مہیا کر دی گئیں۔تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کے گھروں پر پولیس کا کریک ڈاون۔سیاسی و سماجی رہنماوں کا پر امن سیاسی کارکنوں کو پراساں کرنے بلاجوازگرفتاریوں اور پر امن احتجاج کو روکنے کی مزمت۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بھائی پھیروکو اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔علاقہ بھائی پھیرو کو اسلام آباد اور بیرونی اضلاع سے ملانے والا ملتان روڈ پر واقع بی ایس لنک کینال کے پل اور دوسرے بڑے بیرونی راستے دریائے راوی پر واقع ہیڈ بلوکی پر ہزاروں پولیس ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جنہوں نے درجنوں کنٹینروں کو سڑک پر کھڑا کرکے کھنڈرات نما سالہا سال سے بند ہیڈ بلوکی روڈ اورملتان روڈ کو بند کردیا گیا ہے اور یہاں کرینیں بھی منگوا لی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں پلاسٹک کے تھیلوں میں مٹی بھر کر جمع کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی وقت ان مٹی بھرے توڑوں سے مورچہ زن ہو کر احتجاجی مظاہرین کو بزور بازو روکا جا سکے۔بھائی پھیروسے اسلام آباد کو ملانے والے صرف دو بڑے پل ہیں جہاں پرپلوں پر موجود پولیس کو وافر مقدار میں آنسو گیس شیل،ربڑ کی گولیاں،واٹر کینن،حفاظتی شیلڈیں،جدید اسلحہ اور مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی مہیا کر دی گئیں ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پولیس کے اتنے وسیع انتظامات پہلی دفعہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔ ذرائع کیمطابق علاقہ بھر کے بڑے بڑے ٹرانسپورٹ کے اڈوں سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی، کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکا۔جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے گزشتہ رات ہی بھائی پھیرو کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیے گئے تھے جب کہ ملتان روڈ پرجمبر کے قریب یہ کنٹینر لگا دیے گئے جس سے ملتان روڈ سے لاہور اور اسلام آباد جانے والا راستہ اور ٹرانسپورٹ سارا دن بند رہی جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ علاقہ بھر میں گزشتہ ساری رات اور سارا دن پولیس نے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور متعدد کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔پولیس گرفتاریوں کو خفیہ رکھ رہی ہے اور پولیس صحافیوں کو بھی صحیح اطلاعات پہنچانے سے گریزاں ہے۔دوسری طرف یہاں کے سیاسی و سماجی رہنماوں اورجماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی محمد رمضان نے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے پر امن سیاسی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور راستوں کو بند کرنے کی شدید مزمت کرتے کہا کہ حکومت عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button