
اسلام آباد(پاک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی کو سہہ پہر 4 بجے طلب کر لیا، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 دن کے تحت طلب کیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث اس وقت سیاسی صورتحال شدت اختیار کر چکی ہے۔ مختلف شہروں سے پی ٹی آئی رہنما قافلوں کی شکل میں لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔