
اسلام آباد(پاک نیوز ) تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی وجہ سے خالی ہونیوالی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق منحرف ارکان کی وجہ سے خالی ہونیوالی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے ۔ خیال رہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس جانیوالے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔