پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کی قراداد اسمبلی میں آج پیش کی جائے گی۔

کوئٹہ (پاک نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کی قراداد صوبائی اسمبلی میں آج پیش کی جائے گی۔قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے وزیراعلیٰ  عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔اسمبلی قوائد کے مطابق اس قرار داد کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے محرک کو 65 میں سے 13اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی ہے۔عبدالقدو س بزنجو کے خلاف ان ہی کی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال ، اور ان کے حامی سردار یار محمد رند ،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سمیت 14 اراکین نے 18 مئی کو تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرائی تھی۔وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بی اے پی بظاہر دو ڈھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھی دونوں بڑی جماعتیں جمعیت علما اسلام ف اور بی این پی کا کردار اس تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!