پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔سپرریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل دیدیا، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!