پاکستانتازہ ترین

سینیٹ سے نیب ترمیمی بل، انتخابات کا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(پاک نیوز)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل اور انتخابات کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج سینیٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی سے منظور کرائے جانے والے  ترمیمی بل پیش کیے گئے ۔بل مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز کا ووٹ نہ ختم کیا گیا نہ ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے ووٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے اور ان کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی سے منظور کردہ انتخابات ترمیمی بل 2022 منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے جس پر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج  کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!