پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے۔اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی اور 1 جون کو ترکی کا دورہ کرینگے۔‍ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطح اسٹریٹجک بات چیت کی میٹنگ ہے۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم دورہ ترکی میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایاکاری سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم دورہ ترکی کے دوران ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مخلتف موضوعات پر بات کریں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم دورہ ترکی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!