پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

کوئٹہ(پاک نیوز) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا  عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 1584 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، 4 ہزار 456 شہری اور دیہی وارڈز میں 14 ہزار  611 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔تاہم بلدیاتی انتخابات کے لیے 5 ہزار 226 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔بلوچستان بھر میں انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ 7 اضلاع انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔دوسری جانب  تربت کےعلاقےڈھنگ میں گرلز مڈل اسکول میں پٹاخے سے معمولی سا دھماکا ہوا تاہم دھماکےمیں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولنگ کا عمل جاری رہا۔اطلاعات تھیں کہ یہ کوئی دستی حملہ ہے تاہم ڈی آئی جی مکران ڈویژن نے اس خبر کی تردید کردی۔ڈی آئی جی مکران ڈویژن غلام اظفر مہیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربت میں دستی بم حملہ نہیں ہوا، پٹاخہ نما چیز پھینکی گئی، کوئی مالی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹاخا لگنے سے کرسی بھی محفوظ رہی، پٹاخا اس لیے پھینکا گیا تاکہ خوف و ہراس پھیلے۔اس کے علاوہ چمن میں میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 1 مردانہ پولنگ باغیچہ اسکول میں ووٹ کاسٹنگ پر جھگڑا ہوگیا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر امیدوار اور پولنگ ایجنٹ کےدرمیان ہاتھاپائی ہوئی۔تاہم پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے رک گیا، بعدازاں ووٹرز نے بچ بچاؤ کرایا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button