پاکستانتازہ ترین

وزير اعظم شہباز شریف اسرائیلی صدر كے بيان پر فورى تحقيقات كا حكم ديں،طاہر اشرفی

لاہور(پاک نیوز) سربراہ پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزير اعظم شہباز شریف اسرائیلی صدر كے بيان پر فورى تحقيقات كا حكم ديں۔تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر محمود اشرفی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اجازت دينے اور جانے والوں كے خلاف قانون كے مطابق كارروائی کی جائے، پاكستانى عوام اور رياست كا موقف واضح ہے کہ ہمارا اسرائيل سے كوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسطين سے تعلق جسم اور روح كا ہے، الاقصى ہمارا دل ہے، پاكستان كا نام لے كر اسرائيل جانے والوں نے امت مسلمه كے دلوں كو زخمى كيا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی۔عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔اسرائیلی صدر نے کہا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button