تازہ ترینعلاقائی

جمبر: واپڈا کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت، بابا لال دین دربار کے قریب بجلی کے پول زمین بوس ہونے لگے

جمبر(نامہ نگار)سینچری پیپر ملز بابا لال دین دربار کے قریب واپڈا والوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت۔ تفصیلات کے مطابق جمبر سینچری پیپر ملز کے سامنے مین ملتان روڈ پر ہائی وولٹیج 11 ہزار ولٹیج کے 2 الیکٹرک پول تقریبا 40 ڈگری زمین کی طرف گرے ہوئے ہیں جس کو کئی مہینوں سے نیچے لکڑی کی ٹیک لگا کر کھڑے کئے گئے ہیں بجلی کا گیارہ ہزار وولٹیج کے کھمبے کسی وقت بھی جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار واپڈا والوں کو کہنے کے باوجود واپڈا ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ 11ہزار وولٹیج کی تاریں زمین کے انتہائی قریب سے گزر رہی ہیں جنازہ پڑھنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے قبرستان کی جنازگاہ کے درمیان تاروں کا جال انتہائی خطر ناک ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکام بالا فی الفور نوٹس لے تاکہ کسی جانی یا مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button