پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کو استعفوں پرنظر ثانی کا مشورہ

لاہور(پاک نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے کے معاملے پر نظر ثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کو  ایوان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی  ، ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے  کہا کہ  پارلیمنٹ حکومت کے خلاف  آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے ، شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی سے کہا کہ میں آپ کے مشورے سے عمران خان کو آگاہ کر دوں گا اور جو بھی فیصلہ کرنا ہوگا مشاورت کےساتھ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button