پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم  تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔واضح رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!