مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری ہے۔ کوٹلی اور بٹل کے مقامات پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقہ گونج اٹھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق آج ہونے والی بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی تاحال اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم گزشتہ بارہ روز سے جاری بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بٹل کے دو سویلین محمد زبیر گیارہ اگست کو، جب کہ سخی محمد چودہ اگست کو شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی فائرنگ سے چھ سویلین اور چار فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران بھارتی فوجیوں نے مارٹر اور آٹو میٹک گنیں بھی استعمال کی ہیں۔
You must be logged in to post a comment.