پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی کا عمران خان کے بیان پر ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) پیپلز پارٹی نے عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ملک بھر میں  مظاہروں کا فیصلہ کرلیا۔پی  پی رہنما  سلیم  مانڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آصف زرداری نے پاکستان مخالف بیان پراحتجاج کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں احتجاج کی حکمت عملی کوجلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندربھی اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والی تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پرمعافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!