پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے غیر سنجیدہ بیان پر مذمتی قرارداد جمع

لاہور(پاک نیوز)پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے غیر سنجیدہ بیان پر مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرار داد ن لیگ کی سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج سے متعلق غیر سنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کی قیام امن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!