پاکستانتازہ ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول 200 روپے سے تجاوزکرگیا

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button