تازہ ترینکھیل

پاک ویسٹ انڈیز میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ملتان(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔8، 10  اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ ٹکٹیں ’بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گی، شہریوں کی سہولت کے لیے فاطمہ ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔الٰہی برادرز،  حنیف محمد،  مشتاق احمد  اور  وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد  اور  ظہیر عباس انکلوژرز  کے ٹکٹ کی قیمت  500  روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!