پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کاطاہرالقادری کو دہری شہریت سے متعلق جواب داخل کرنے کا حکم

tahir-ul-qadriاسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہری شہریت پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان سے کل تک تفصیلی جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔ آج چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو طاہر القادری نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں اور عدلیہ کی آزادی میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا استفسارکیا کہ آپ نے عوامی مفاد عامہ کے تحت الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کی درخواست کیوں کی؟ اس پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور عدالت میں عوامی مفاد عامہ کی بات کرنے آیا ہوں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپکے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں، جس پر ڈاکٹر قادری کا کہنا تھا کہ وہ 2005سے کینیڈا کے بھی شہری ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ آپکی وفاداری کسی دوسرے ملک کیساتھ بھی ہے، آئین کے آرٹیکل 63/1سی کے تحت پارلیمنٹ کے ممبر نہیں بن سکتے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کو حکم دیا کہ دہری شہریت سے متعلق کل تک تفصیلی جواب داخل کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:گھریلواورمعاشی حالات سے تنگ دومعصوم بچوں کی ماں بچوں سمیت نہرمیں کودگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker