تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نامعلوم ملزمان نے ماں سمیت چار بچوں اور حاملہ عورت سمیت دو خواتین کو اغوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔نامعلوم ملزمان نے ماں سمیت چار بچوں اور حاملہ عورت سمیت دو خواتین کو اغوا کر لیا۔لاکھوں روپے کے زیورات ار قیمتی سامان بھی چرا کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں جمبر کلاں کا رہائشی لیاقت علی کام کاج کیلیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان اس کی چار ماہ کی حاملہ بیوی کو اغوا کرکے فرار ہو گے،جاتے ہوئے گھر کی تلاشی لیکر تین تولہ سونے کے زیورات،پچاس ہزار نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔اغوا کے دوسرے واقع میں نواحی کوٹ اشرف کا رہائشی محمد بوٹا گھر سے باہرگیا ہوا تھا کہ پیچھے سے نامعلوم افراد آئے اور گن پوائیٹ پر اس کی بیوی رمضانہ بی اور اس کے چار بچے عائشہ،زہرا،حیدر اور بہادر کو گن پوائینٹ پر اغوا کرلیے۔گھر کی تلاشی لیکر ہزاروں روپے نقدی اور زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔دونوں واقعات کے مقدمات تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button