پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی بی جے پی ترجمان کیجانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر  اور کچھ نہیں، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button