
بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ بھارت کی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے نبی کریم کے بارے گستاخانہ تقریر کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔حکومت اورعالم اسلام گستاخانہ فتنہ کی سرکوبی کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور انڈیا کی مصنوعات کا بائی کاٹ کرے۔جماعت اسلامی سمیت مزہبی و سیاسی پارٹیوں کی مزمت اور رہنماوں کی شدید مزمت۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی حلقہ این اے 134 کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے گزشتہ روز بھائی پھیرو میں ایک کارنر میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے نبی کریم ک ے بارے گستاخانہ تقریر کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔حکومت اور عالم اسلام گستاخانہ فتنہ کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور انڈیا کی مصنوعات کا بائی کاٹ کرے۔ توہین اسلام اور توہین رسالت کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔انڈیا میں انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے ایک طرف کشمیر پر جابرانہ قبضہ کرکے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑ رکھے ہیں اور دوسری طرف نبی کریم کے بارے بکواس کرکے پورے عالم اسلام اور پاکستان کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیے ہیں۔ حکومت پاکستان کا اس حوالے سے محض متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرنا کافی نہیں۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کرنے والے مختلف حیلوں اور بہانوں کا سہارا لے کر دنیاکو صلیبی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری اس گھناؤنے کھیل کا فوری نوٹس لے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مقدس ہستیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان تمام سازشوں کا ناکام بنانے کے لیے امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس کی سرکوبی کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔حاجی محمد رمضان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام انڈیا کی مصنوعات کا مکمل بائی کاٹ کرے اور یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔ جماعت اسلامی ناموس رسالت کی محافظ ہے۔ دشمنوں کی تمام چالوں کو ناکام بنادیں گے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے