
جمبر(نامہ نگار) بی جے پی کی نوپور شرما کی جانب سے حضرت محمدﷺ سے متعلق گستاخانہ ریمارکس پرسابق کونسلر عقیل خان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کراور کچھ نہیں۔ تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔ جو کوئی بھی ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرے گا اس کی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا۔ بھارت جو پہلے سے ہی عیار ہے اسکی اس حرکت نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان ممالک ملکر نہ صرف بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں بلکہ ان سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔انہوں نے کہا بھارت نے کشمیر میں تو پہلے ہی آگ لگارکھی ہے مگر اب امت مسلمہ کے دلوں میں جو آگ لگائی اس کے نتائج بھارت کو بھگتنے پڑیں گے۔ عقیل خان نے کہا کہ بھارت بہت جلد روس کی طرح ٹکڑوں میں بکھرے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔ انشا اللہ