بین الاقوامیتازہ ترین

برطانوی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی

لندن(ڈیسک نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن  کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔  برطانوی  وزیر خارجہ نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے 100فیصد حمایت ہے۔انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے کورونا کے بعد بحالی اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین  کی حمایت کی۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورس جانسن نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!