پاکستانتازہ ترین

مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتا ثبوت ہے، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔ یاد رہے بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!