تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:شہروگردونواح میں مسلسل بارشوں کے بعد سورج کی کرنیں

downloadڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر و گردونواح میں مسلسل بارشوں کے بعد سورج کی کرنیں، تفصیلات کے مطابق ڈسکہ شہر و گردونواح میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے لیکن نمازِ جمعہ سے قبل کچھ دیر سورج نے اپنی کرنیں بھی بکھیریں بعد ازاں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ دوبارہ جاری ہو گیا شہریوں نے نمازِ جمعۃ المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ سے رحمت کی دعائیں بھی مانگتے رہے اورکیونکہ بارشوں کے اس سلسلہ نے سارا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے کوئی علاقہ ایسا نہیں رہا جہاں پانی نہ کھڑا ہو جبکہ سیلابی پانی نے بھی دیہاتوں کو تباہ کر دیا ہے جس میں فصلیں ، مکانات، جانوروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: مختلف علاقوں میں چوتھے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker