
پشاور(پاک نیوز) بھارتی حکمران جماعت کی رہنماء کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کیخلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جمعہ کو پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی طرح پاکستان بھی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہاء پسندی ونگ کی اہم رکن نوپور شرما کی جانب سے اتوار کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ زبان استعمال کی گئی، جس پر توہین رسالت ﷺ کی ناپاک جسارت کا ارتکاب کیا گیا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت کو اس معاملے پر پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے بعد نماز جمعہ مظاہرے کئے جائیں گے۔فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ کی طرح پاکستان بھی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، او آئی سی اس معاملے پر اجلاس بلائے اور سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔