
اسلام آباد(پاک نیوز)فاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ کابینہ کوپیش کی گئی۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔ 2700 میگاواٹ نقصان والے فیڈرز میں جاتی ہے، اس طرح ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 600 میگاواٹ ہے، ملک میں اس وقت بجلی کی پیداواری رسد 21 ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس جون میں زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 6 سے 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی، 16 جون سے 24 جون میں ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ فعال کرلیا جائے گا، اس طرح لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوجائے گا۔ 25 سے 29 جون تک کراچی میں کے 2 پراجیکٹ فعال ہوجائے گا، 30 جون پورٹ قاسم میں کوئلے کا بجلی گھر سسٹم میں شامل کرلیا جائے گا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوجائے گا۔