پاکستانتازہ ترین

عمران خان مقابلہ منتخب

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔اعلامیے کے مطابق دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستبردار ہونے والے ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔اعلامیے کے مطابق نٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسدعمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!