بین الاقوامیتازہ ترین

گستاخ رسول بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

دہلی(ڈیسک نیوز)بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ بيانات پر نوپورشرما اور نوين کمار کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔بھارتی پولیس نے بی جے پی رہنماؤں نوپور شرما اور نوین کے خلاف مقدمہ دو ہفتے بعد درج کيا ہے، گستاخانہ بيانات کے خلاف دنيا بھر کے مسلمانوں ميں شديد غم وغصہ تھا، اور بھارتی پوليس کو رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے پر تنقيد کا سامنا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہا پسند ونگ کی اہم رکن نوپور شرما کی جانب سے توہین رسالت کی ناپاک جسارت کا ارتکاب کیا گیا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button