
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ پولیس نے چھا پہ مار کر بدنام زمانہ با اثر منشیات فروش گرفتار۔چرس کی بھاری مقدار بر آمد۔تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس تھانے کے اے ایس آئی محمد اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبری پر ہلہ پل پر چھاپہ مار کر ایک با اثر برادری کے بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف موکل کے قبضہ سے 510 گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ملزم کا تعلق ہلہ سے تھا اور کافی عرصہ سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔