
اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے سابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت صدیقی کی برطرفی کے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جمعرات 9 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے بینچ میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے۔ عدالت نے سماعت کیلئے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔