پاکستانتازہ ترین

چوہدری برادران میں سیاسی اختلافات: شجاعت، پرویز اور وجاہت فیصلہ کن ملاقات کریں گے

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ ق اور خاندان میں سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری برادران نے حتمی فیصلوں کے لیے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button