پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا آج سے بازاراور ریسٹورنٹ رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان

کراچی(پاک نیوز)سندھ حکومت نے آج بروز جمعہ سے بازار رات 9بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بجلی کی بچت کے لئے سندھ حکومت نے وفاق کے اشتراک سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پابندیوں سے متعلق محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ میں تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہونگے۔ تمام شادی ہالز اور شادی کی تقریبات ، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس کو رات 11 بجے تک بند کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ9 بجے کے بعد صرف پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور، بیکری اور ڈیری شاپس کو کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں ایک ماہ کے لئے جاری رہیں گی اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرزاور ایس ایس پیز کو عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔اس فیصلے کا اطلاق آج شام سے باضابطہ طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button