پاکستانتازہ ترین

عدالت نےعامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانےکاحکم دےدیا

کراچی(پاک نیوز) کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم کے اندرونی حصوں کا جائزہ لیےبغیرموت کاتعین نہیں ہوسکتا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مرحوم کے ورثاکوکسی پرشبہ نہیں اور وہ پوسٹ مارٹم کرانانہیں چاہتے ہیں۔عدالت نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کیا جس کو سنادیا گیا۔عدالت نےعامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانےکاحکم دےدیا۔ پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button