
کراچی(پاک نیوز)امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 4 روپے ایک پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 226 روپےکا ہو گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔